اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی قسم کا سیکیورٹی لیپس برداشت نہیں کیا جائے گا اور ساتھ ہی ہدایت کی ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت امن و امان کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا، تمام منتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ہدایت کی کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کریں۔