• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF پروگرام پہلے بھی مکمل کیا اب بھی کرینگے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاق میں چار سال اور خیبرپختونخوا میں 10 سال حکومت کے دوران صرف تباہی ہوئی ہے، آئی ایم ایف کے پاس اتحادی حکومت نہیں گئی، عمران خان گئے تھے، آئی ایم ایف پروگرام عمران کا دیا ہوا تحفہ، ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے،ہم نے آئی ایم ایف پروگرام پہلے بھی مکمل کیا ، اب بھی مکمل کریں گے، ملکی معیشت کو خود انحصاری کی جانب لے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے خیبرپختونخوا میں ہزارہ سے تنظیمی اجلاسوں اور ورکرز کنونشنز کا آغاز کیا، مسلم لیگ (ن) بالخصوص نواز شریف کا پورے خیبرپختونخوا بالخصوص ہزارہ کے عوام کیساتھ محبت کا رشتہ ہے، شہباز شریف نے پنجاب کو ترقی یافتہ بنایا، اسی طرز پر خیبرپختونخوا کو ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں ،صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، بات چیت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید