کراچی (نیوز ڈیسک) مودی کی ڈگری کی معلومات فراہم کرنے سے انکار ، گجرات ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، گجرات کی ہائی کورٹ نے گجرات یونیورسٹی کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر سماعت مکمل کرلی ہے، یونیورسٹی نے سینٹرل انفارمیشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم مودی کی ڈگری دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو فراہم کرنے کے حکم نامے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ یونیورسٹی کے وکیل توشار مہتا نے سی آئی سی کے حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے پٹیشن دائر کردی تھی جس میں مودی کی ڈگری سے متعلق معلومات رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے تحت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یونیورسٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ کسی بھی طالبعلم کی ڈگری سے متعلق معلومات رائٹ ٹو انفارمیشن کے قانون کے تحت فراہم نہیں کرسکتے کیوں کہ اس سے ان کی پرائیوسی کی خلاف ورزی ہوگی۔