راولپنڈی (آئی این پی)علاقہ مجسٹریٹ تھانہ مری محمد ذیشان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی مری کیس میں ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ تھانہ مری محمد ذیشان کے روبرو تھانہ مری میں درج شیخ رشید کے خلاف درج کیس کی سماعت ہوئی، جہاں شیخ رشید کی جانب سے ان کے سینئر وکیل سردار عبدالرازق اور سردار شہباز خان پیش ہوئے۔ وکلاء کے دلائل کی روشنی میں علاقہ مجسٹریٹ تھانہ مری محمد ذیشان نے ضمانت منظور کرتے ہوئے 50000 کے ضمانتی مچلکے جع کروانے کی ہدایت جاری کردی۔