ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی سرکاری نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز ملتان کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں انٹرکالجز سپورٹس مقابلوں میں پوزیشن ہولڈر طلبا کے درمیان تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرملتان کیمپس بریگیڈئیر اسد رضا نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرانا ہماری یونیورسٹی کا خاصہ ہے۔ تقریب میں مس امبرساجد، ڈاکٹرسعید احمد ، ڈاکٹرارشد علی ، ڈاکٹرمحمد ندیم ، ڈاکٹراکمل علی ، محسن علی اوردیگر شریک تھے۔