پشاور (خصوصی نامہ نگار)رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ پشاور کے زیر اہتمام دستارفضیلت کانفرنس وایوارڈ تقریب دارالعلوم سرحد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی استاذ الاساتذہ شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری احسان الحق تھے اور صدارت حضرت مولانا جواد احمد بنوری نائب مہتمم نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے فارغ التحصیل فضلاء کو نصیحتیں کیں، اس نفسا نفسی کے دور میں اسلامی تعلیمات کی اہمیت معاشرے میں محبت واخوت ،ہمدردی و خیرخواہی، امن وامان اور ملک میں نفاذ شریعت کی صورت میں مساوات قائم کرنے کے لئے ہر وقت آواز بلند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اس پر عمل دین اور دنیا دونوں میں کامیابی کی ضمانت ہے۔موجودہ دور میں اسلامی تعلیمات کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے اس سلسلے میں دینی و عصری اداروں کے طلباء فضلاء اور خصوصا ٰ نوجوان علماء کرام کو معاشرتی مسائل سے آگاہی علم و حکمت اور اعتدال سے دینی خدمات سرانجام دینے کا جذبہ پیدا کرے۔ رابطہ کمیٹی جمعیت علمائے اسلام چترال حلقہ پشاور کی طرف سے مختلف تنظیمات کے صدور کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جو پشاور میں ضلع چترال کی تعمیر و ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ چترال جرنلسٹس فورم کے صدر نادرخواجہ، عنایت جلیل عنبر سرپرست انجمن ترقی کھوار چترال،عطاء الرحمٰن عدیم صدر اہل قلم، الطاف الرحمن رومی چیئرمین انجمن تحفظ کھوار، شاہد علی خان یفتالی صدر چترال لائرز فورم حلقہ پشاور، پیر مختار چیئرمین تحفظ حقوق چترال، فیض الرحمن صدر تحریک تحفظ حقوق چترالی،ریاض احمد صدر جے ٹی آئی چترال حلقہ پشاور،رحمت عزیز ناظم جی ٹی آئی چترال حلقہ پشاور،قاری محمد سلمان بن عبدالعزیز قرات عالمی ایوارڈ یافتہ،مولانا فیض محمد، مولانا شیر کریم شاہ، مولانا محمد یوسف، مولانا مفتی خلیفۃ اللہ، مولانا ہداایت الحق سرپرست اعلیٰ رابطہ کمیٹی اور مولانا احسان اللہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔یونیورسٹی کالج اور سکول سے ایم ایس اور ایم فل کرنے والے طلباء کو بھی شیلڈ ز دی گئیںجن میں فاروق احمد ایم ایس عربی پشاور یونیورسٹی، رفیع اللہ ایم اے اسلامیات پشاور یونیورسٹی،ضیاء اللہ ماسٹر پشاور یونیورسٹی ،محبوب الٰہی اور ندیم پاک اسٹڈی پشاور یونیورسٹی، حفیظ الدین ایم فل اسلامیات کو شیلڈز دی گئیں۔