کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ مپائر شکور رانا کے بیٹے ، انٹرنیشنل کرکٹر منصور رانا نے لاہور قلندرز کو ڈائریکٹر قلندرز ہائی پرفارمنس کی حیثیت سے جوائن کر لیا ہے۔ سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر مقرر منصور رانا کو قلندرز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔سی او او ثمین رانا نے کہا کہ ان کی تقرری سے قلندرز ہائی پرفارمنس سنٹر میں مزید پروفیشنل انداز میں کام ہو گا ۔ منصور رانا 2019 جنوری 2023 تک مینجر قومی کرکٹ ٹیم رہے جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کوچ رہ چکے ہیں۔ وہ دسمبر 2022میں ریٹائر ہو گئے تھے۔