اسلام آباد (این این آئی)چینی کمپنی گوادر پورٹ میں ڈی سلٹنگ آپریشن شروع کرے گی ،منصوبہ 12 ماہ میں مکمل ہوگا، 4.7 بلین روپے لاگت آئیگی،اقتصادی راہداری کی سالگرہ پر اہم پیشرفت،ائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (سی ایچ ای سی ) گوادر پورٹ پر 4.7 بلین روپے کی لاگت سے 14.5 میٹر قدرتی اور اصل آپریشنل گہرائی کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے گوادر پورٹ پر ڈی سلٹنگ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار ہے، یہ ایک ہائی آکٹین سی پیک منصوبہ ہے جو آخر کار چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر اہم پیشرفت ہے، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ( بی آر آئی ) کا ایک دستخطی منصوبہ ہے۔ گوادر پورٹ کے نیوی گیشنل چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ کے عنوان سے یہ منصوبہ سی ایچ ای سی اور گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق 12ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ جی پی اے کے ایک اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ چونکہ ہم نے گوادر پورٹ پر ڈریجنگ کے عمل کے صرف ایک حصے کو دو یا تین مرحلوں میں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، اس لیے 2023- 2022کے بجٹ میں جزوی ڈریجنگ کے لیے تقریباً ایک ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔ ایک ہی وقت میں مکمل ڈریجنگ کو حتمی شکل دی گئی، اس لیے اب اس منصوبے کی لاگت 4.7بلین روپے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جی پی اے کی جانب سے باضابطہ طور پر شروع کی گئی بولی کے عمل سے گزرنے کے بعد سی ایچ ای سی نے فارورڈ سوئنگ واٹرس، گوادر پورٹ ٹرمینل کے اپروچ چینل پر مینٹیننس ڈریجنگ کنسٹرکشن کا ٹھیکہ حاصل کیا تاکہ جہازوں کے داخلے کے لمحات کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے ہموار بہاؤ کو آسان بنانا، جو گوادر پورٹ کی مستقبل کی ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔