لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سعد رفیق کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑگئی ۔
سراج الحق نے لکھا کہ چھری آئی ایم ایف کی ہے ، ہاتھ شہباز شریف کا ہے اور گلا غریب عوام کا کٹ رہاہے آئی ایم ایف کے حکم پر نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور بجلی پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ظلم عظیم ہے ۔ عوام اس ظالم ٹولے سے نجات کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
سراج الحق کے بیان پر سعد رفیق نے جواب دیا کہ آپ کو احتراماًکبھی جواب نہیں دیا لیکن افسوس سچ یہی ہے کہ پانامہ کیس میں چھری ریاستی اداروں میں موجود سازشی سہولت کاروں کی تھی ۔ گلا منتخب جمہوری حکومت آئین انصاف اور قانون کا کٹتا رہا۔ آپ استعمال ہوئے ، یہاں جو بھی تباہی آئی آپ اس سے بری الذمہ نہیں ۔
اس کے ساتھ سعد رفیق نے معذرت کا ایمو جی بھی شیئر کیا ہے۔