کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعدفلڈ لائٹ ٹاور میں آگ لگ گئی ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا لیکن فوری طور پر آگ پر قابو پالیا گیا۔گراونڈ میں اسٹیج نصب تھا جسے ہٹانے اور صاف ستھرائی میں ملتان اور لاہور کا میچ 45منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور تمام ریسکیو نے جنریٹرز بند کر دئیے تھے ۔دوبارہ جنریٹرز چلانے کی وجہ سے ٹیکنیکل مسئلہ ہوا اور تاخیر دیکھنے میں آئی۔