کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ کی قیادت میں پیدل سندھ مارچ کا آغاز سکھر میں ہیموں کالانی چوک سینٹرل جیل شالمیار سے بدھ 15 فروری کو دن 12 بجے شروع ہو گا، سیکریٹری اطلاعات سندھ یونائیٹڈپارٹی خواجہ نوید امین نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ مارچ پیپلز پارٹی کی خراب حکمرانی، کرپشن، مہنگائی، بے روزگاری، بدحالی، اور جان بوجھ کرپیدا کئے گئے سیلاب کے ذریعے سندھ کی سیاسی معاشی اور سماجی تباہی کے خلاف ہے، پیدل سندھ مارچ سکھر سے 33دن میں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا کراچی پہنچے گا۔