• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی جھوٹ کی سیاست بے نقاب، ان کے طعنے قوم کو مایوس کررہے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں، انکی جھوٹ کی سیاست دن بدن بے نقاب ہوتی جا رہی ہے۔پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ عمران نیازی احمقانہ اور مضحکہ خیز طرز عمل اور طعنوں سے قوم کو مسلسل مایوس کر رہے ہیں، عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کی بے چینی ہے اور وہ کرسی کیلئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔ دریں اثناء وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت بنیادی اشیائے خور و نوش کی دستیابی اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی اور وفاق اور صوبوں کواشیائے ضروریہ کی سپلائی چین برقرار رکھنے کے حوالے سے روابط اور ہم آہنگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گندم سمیت دیگر بنیادی اشیائے خور و نوش کی کسی بھی قسم کی کمی نہیں،بنیادی اشیا کی درآمد میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید