• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی آئین و منشور کے مطابق فیصلے کرینگے، اے این پی ضلع کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا،جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی نے کہا ہےکہ پارٹی آئین و منشور کے مطابق فیصلے کرینگے پارٹی کے آئین سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہے عوامی نیشنل پارٹی آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ باچاخان اور ولی خان نے جس طرح آئین اور اصول کی پاسداری کرتے ہوئے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ہم بھی ان کے نقش قدم پر چل کر ان کے باقی ماندہ آرمانوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی پارٹی آئین اور قانون سے بالاتر نہیں ہے وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ پارٹی کا ہر عہدیدار اور رکن پارٹی منشور کے مطابق چل کر باچاخان کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں کیونکہ اسی میں ہم سب کی بھلا ہے اقتدار آنے جانے چیز ہے لیکن پارٹی کے اصولوں کے خلاف کوئی بھی سودابازی برداشت نہیں کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید