کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی نائب امیر مولانا محمد ایوب کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی سرپرست ومرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد حاجی قاسم خان خلجی مولانا سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد حاجی ولی محمدبڑیچ مفتی عبد السلام رئیسانی حاجی محمد شاہ لالا شیخ مولانا عبد الاحد محمدحسنی حافظ دوست محمد مدنی میر فاروق لانگو مفتی نیک محمد فاروقی مولانا جمال الدین حقانی مولانا محمد عارف شمشیر حاجی عبداللہ سلیمان خیل ودیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں ارکان نے متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سبی اجتماع کیلئے کوئٹہ تا سبی ٹریفک نظام تشکیل دیا جائے، خطرناک مقامات پر کرین اور ہیوی مشینری کا فوری بندوبست اورطبی سہولیات سمیت دیگر ضرورتوں کی فراہمی میں حکومت اپنے وسائل کو بروئے کار لائے۔