• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم حکومت بھی ناکام ہوچکی، سراج الحق

حب(ابراہیم کمبوہ/ نامہ نگار)پی ٹی آئی کی طرح پی ڈی ایم کی حکومت بھی ناکام ہوچکی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی یا پی ڈی ایم ہو سب کے سب آئی ایم ایف کے غلام ہیں یہ بات امیر جماعت اسلامی پاکستان مولانا سراج الحق نے حب میں جامعہ اسلامیہ ختم بخاری شریف کی تقریب کے بعد نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ عوام پر مہنگائی کے مسلسل کوڑے برسائے گئے ہیں، مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ عوام کے لئے جینا مشکل ہوگیا ہے۔پڑھنا ، گھر کا کرایہ، بجلی ، پانی گیس کا بل ادا کرنا نہ ممکن ہوگیا ہے۔مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور حکومت کہتی ہے کہ انہیں منی بجٹ بھی لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ اس لئے کیا تاکہ ہم اسے مسترد کردیں حکومت کو خبردار کردیں کہ ہمارے ہاتھ ہونگے اور تمہارے گریباں۔انہوں نے کہا کہ کم از کم خوراک کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے آئی ایم ایف کا جو قرضہ ہے وہ عوام پر نہیں لگا جن پر لگا ہے ان سے لیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید