اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست کو جیبیں بھرنے والے گروہ کی جیل بھرو تحریک کی پہلی قسط قرار دیدیا، بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کرنے پر یہ تبصرہ کیا۔