• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ن لیگ اور پی ٹی آئی: اندرونی اختلافات کا شکار

پشاور پولیس ہیڈکوارٹر میں خود کش دھماکہ کے المناک سانحہ کے بعد صوبے کے دوسرے علاقوں میں بھی دہشتگردی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عوام کی طرف سے امن ریلیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جماعت اسلامی کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف پشاور میں امن مارچ کا انعقاد کیا گیامارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک کو دو لخت کرنے کی ذمے دار استعماری طاقتوں نے پرانا کھیل شروع کر دیا صوبے کے عوام حکمرانوں سے سوال کر رہے ہیں کہ ان کا خون کیوں بہہ رہا ہے؟ 

لوگ سازشوں کو سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی کے10 سالہ دور میں صوبے میں امن اور ترقی کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی رہی سہی کسر پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے پوری کر دی آج خیبرپختونخوا میں آٹا مہنگا اور موت سستی ہے خیبر پختونخوا سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکورٹی آلات میسر نہیں خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کی طرف سے انتخابات کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے تاہم خیبر پختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔

امیر مقام
امیر مقام

خیبر پختونخوا کے سابق گورنر و سابق وزیر اعلی سردار احمد مہتاب احمد خان کی طرف سے مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ کے تنظیمی امور ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں منظور نظرلوگوں کوآگے لایا جارہا ہے جبکہ مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جس سے کارکنوں میں مایوسی بڑھتی جارہی ہے سردار مہتاب احمد خان نے اپنی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں اور وزیروں کے پاس اپنے دفتروں سے باہر نکلنے کا ٹائم بھی نہیں ہے، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی طرف سے مسلم لیگ کی پالیسیوں سے اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹ کوعزت دو کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا، ن لیگ نے یہ بیانیہ باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کر دفن کیا ووٹ کو خود بے عزت کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بتانا چاہیے کہ کس نے چاپلوسی کرکے ان سے یہ غلط فیصلہ کرایااسی طرح صوابی اور بعض دوسرے اضلاع میں بھی مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کی پالیسیوں سے اختلاف کیا جارہا ہے پارٹی کی مرکزی قیادت کی طرف سے سابق وزیر اعلی سردار احمد مہتاب احمد خان کی طرف سے مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام پر تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو سردار احمد مہتاب احمد خان کے تحفظات کو دو رکرنے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے اسی طرح خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف میں بھی اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی اور تحریک انصاف کے رہنما بلند اقبال کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن انتہا کو پہنچ چکی تھی اور وزراء کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ 

اسی طرح ضلع بنوں میں تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی طرف سے ضلع بنوں میں طویل رسہ کشی کے بعد تحریک انصاف کےضلعی عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا مطیع اللہ خان تحریک انصاف بنوں کے صدر جبکہ وحید اللہ خان جنرل سیکرٹری ہوں گے بنوں کے سب ڈویژن وزیر کے صدر ملک ممویز خان کی طرف سے تحریک انصاف ضلع بنوں کیلئے نئے عہدیداروں کے اعلان کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجا پارٹی سرگرمیوں سے الگ رہنے کا اعلان کردیاگیا ہے خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کو تبدیل کرکے انکی جگہ خیبر پختونخوا کے گریڈ 21 کے پولیس آفسر اختر حیات خان گنڈا پور کو نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس تعینات کردیا گیا ہے۔ 

اختر حیات خان گنڈاپور ایک تجربہ کار پولیس آفسر ہے جو اس سے پہلے خیبر پختونخوا پولیس میں کئی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ سانحہ پولیس لا ئنز اور کسی سیاسی مداخلت کی وجہ سے ان کا تبا دلہ نہیں کیا گیا بلکہ ایک طر یقہ کا ر کی وجہ سے ان کا تبادلہ ہواہے ان کے تبادلہ کو کسی واقعہ یاحادثہ سے نہ جوڑا جائے۔ خیبر پختو نخوا میں گزا رے گئے ساڑھے چار سال کو اپنے کیرئیر کے بہتر ین دن سمجھتا ہوں جو کبھی نہیں بھول پائوں گا۔ 

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے معظم جاہ انصاری نے کہا کہ سال2018ء میں الیکشن کے دوران بھی میراکوئٹہ سے تبادلہ ہوا کیونکہ نگران حکومت کیلئے سیٹ اپ تبدیل کرنا لازمی ہے خیبر پختونخوا میں پہلے احتساب پھر انتخاب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے سوات میں پہلے احتساب اور پھر انتخابات کے سلسلے میں سول سوسائٹی کی طرف سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں اور افسران کا کڑا احتسا ب کیا جائے پوچھا جائے انکے پاس اربوں روپے کی پراپرٹی کہاں سے آئی خیبر پختونخوا میں انتخابات کے سلسلے میں صوبہ بھر میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا گیا ہے جس کے خلاف بلدیاتی نمائندوں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کے صاحبزادے اور تحصیل کونسل نوشہرہ کے چیئرمین اسحاق خٹک کی طرف سے بلدیاتی نمائندوں کو معطل کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ 

خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شہید حیات محمد خان شیرپائو کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریبات ہوئی انکی عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کااظہار کیاگیا برسی کے سلسلے میں شیرپائو چارسدہ میں بڑا جلسہ ہوا جس سے قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیرپائو صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپائو اور دوسرے رہنمائوں نے خطاب کیا اوراس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ پختونوں کے حقوق کے حصول اور پختونوں سے ہونیوالی ناانصافیوں کا راستہ روکنے صوبے کے وسائل پر صوبے کے اختیا ر 18 ویں ترمیم کے تحفظ اور فلاحی ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

تجزیے اور تبصرے سے مزید
سیاست سے مزید