• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ بی ایل پی ایس ایل: دوسرے میچ کیلئے کنگز کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں چار تبدیلیاں کردیں۔ قاسم اکرم، بین کٹنگ، میر حمزہ اور عمران طاہر کی جگہ جیمز ونس، جیمز فُلر، عرفان نیازی اور موسیٰ خان کو کھلایا ۔میر حمزہ ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔شاداب خان شادی کے بعد پہلی بار ایکشن میں دکھائی دیے۔ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دریں اثنا میر حمزہ کے ان فٹ ہونے کے بعد کراچی کنگز کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر عاکف جاوید کو شامل کرلیا گیا۔ میر حمزہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے تھے۔پی ایس ایل کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے کنگز کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

اسپورٹس سے مزید