اسلام آباد، راولپنڈی (جنگ رپورٹر،سٹاف رپورٹر،آئی این پی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا،عدالت نے کہا کہ الزمات قابل ضمانت ،فیصلہ ٹرائل میں ہی ہو سکتا ہےشیخ رشید نے کہا کہ 15 دن سسرال میں رہ کر آرہا ہوں،سابق صدرآصف علی زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے قتل کیلئے مبینہ طور پرایک دہشتگردتنظیم کوپیسے دینے کے الزام میں اسلام آبادپولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمدپرمقدمہ درج کیاتھا جس میں وہ جوڈیشل ریمانڈپرسنٹرل جیل اڈیالہ میں بندتھے۔قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی ، جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے حکومتی لاء افسر سے استفسار کیاکہ دوران تفتیش آپکو کیا معلومات ملی ہیں انہوں نے بتایاکہ ملزم شیخ رشید اپنے بیان سے انکار نہیں کررہا ، ابھی بھی وہ بیان دوہرا رہا ہے۔