کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے القاعدہ کے نئے سربراہ سیف العدل کی ایران میں مبینہ طور پر موجودگی پر تنقید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے القاعدہ رہنما کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنا ایک اور مظال ہے کہ تہران دہشتگردی کی بڑے پیمانے پر حمایت کررہا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ اور اس سے بھی باہر عدم استحکام کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔