• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آپریشن آج سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل پر تیزی سے عمل پیرا ہے، سکھر کے عوام کو جس لمحے کا تھا انتظار وہ لمحہ آن پہنچا، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ جمعہ سے سکھر میں پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آپریشن شروع کرنے جا رہا ہے ۔ صوبائی وزیر نے اپنے بیان ایک بیان میں کہا ہے کہ سکھر کے مصروف ترین پہلے روٹ پر 10 لال بسیں دوڑتی نظر آئیں گی، 25 کلو میٹر طویل روٹ روہڑی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوکر بیڑی اسٹاپ، عطا حسین ڈگری کالج، ڈیوو بس ٹرمینل، ایس آئی یو ٹی سکھر، سٹی پوائنٹ بس اسٹاپ، این آئی سی وی ڈی، آئی بی اے یونیورسٹی، نیو بس ٹرمینل، بیکن ہاؤس اسکول، سبزی منڈی ، پاکولہ چوک، بورڈ آفس، کمشنر آفس، آئی بی اے پبلک اسکول، 7/11 اسٹور بس اسٹاپ سے گزر کر گلوب چوک لیب مہران پر اختتام پذیر ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پیپلز بس سروس کے فلیگ شپ منصوبے کو صوبے کے بڑے شہروں تک پھیلا رہی ہے، تاکہ عوام کو سستی محفوظ اور جدید سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
اہم خبریں سے مزید