راولپنڈی، چکوال (اپنے رپورٹرسے، نمائندہ جنگ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے محکمہ مال چکوال کے 12 افسران کو مختلف شکایات پر معطل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق معطل ہونے والوں میں بااثر ترین نائب تحصیلدار نجف حمید بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چار گرداور اور سات پٹواری بھی معطل ہوئے ۔معطل ہونے والوں میں نائب تحصیلدار سردار نجف حمید، گرداور سرفراز حسین، خضر حیات، مختار حسین اور محمد علی نیکا جبکہ پٹواریوں میں محمد صفدر، ممتاز حسین، عابد عباس، آصف محمد، وقار علی، احمد نواز اور مشتاق احمدشامل ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق نجف حمید پٹواری کو پہلے آؤٹ آف ٹرن ترقی دے کر گرداور اور پھر نائب تحصیلدار بنایا گیا تھا۔