• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

بالی وود اداکارہ سوارا بھاسکر اور بھارتی سماج وادی پارٹی کے رہنما فہد احمد کی شادی کی تصاویر سامنے آگئیں، اداکارہ نے اس خاص موقع پر اپنی والدہ کی ساڑھی اور زیوارت پہنے۔

مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر مختلف ٹوئٹس کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے اپنی شادی کے پُر مسرت موقع کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان ٹوئٹس میں اداکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ بالی ووڈ کی شاہانہ شادی کلچر سے متاثر ہیں، انہوں نے اس حوالے سے اپنا ایک کالم بھی شیئر کیا اور لکھا کہ ابھی ان کی شادی کا باقاعدہ پورا جشن باقی ہے تاہم فی الحال یہ نہیں کہہ سکتیں کہ شادی کی مختلف تقریبات کس قدر شاہانہ ہوں گی۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں اپنی فہد احمد کے ساتھ ہونے والی کورٹ میرج کی مختلف تصاویر شیئر کیں جس میں یہ نوبیاہتا جوڑا انتہائی خوش دکھائی دے رہا ہے۔

ان تصاویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ تمام اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ جنہوں نے ایک خاندان کی طرح ہر قدم پر ساتھ دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس خاص موقع پر اپنی والدہ کی 40 برس پرانی شادی کی ساڑھی اور زیورات پہنے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی ہے۔ تاہم شہنائی والی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپیشل میرج ایکٹ کو خوب سراہا اور لکھا کہ شکر ہے کہ یہ قانون موجود ہے جو محبت کرنے والوں کو من پسند جیون ساتھی کے انتخاب کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔

دوسری جانب بھارتی نوجوان سیاستدان نے بھی شادی کی ایک بھنگڑا ڈالتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے عزیز و اقارب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ جب سوارا بھاسکر کو عدالت میں بھنگڑا ڈالنے سے روکنے میں ناکام ہوگیا تو میں نے بھی اس کا ساتھ دیتے ہوئے ناچنا شروع کردیا، پھر مجھے احساس ہوا کہ یہ ہی خوشگوار شادی کا راز ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید