ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے خود کو فٹ رکھنے کیلئے انجکشن لگانے کا انکشاف کرنے والے چیف سلیکٹر چیتن شرما مستعفی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سلیکٹر چیتن شرما نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کو بھجوایا جسے قبول کرلیا گیا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسٹنگ آپریشن سے پیدا ہونے والے تنازع کے باعث چیف سلیکٹر چیتن شرما پر مستعفیٰ ہونے کا دباؤ تھا جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما سمیت کئی کرکٹرز ان سے ناراض تھے۔