• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ترمیمی بل منظور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،ایوان میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد ایوان نےبل کو منظور کرلیا ،قبل ازیں سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے محکمہ آبپاشی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت سندھ میں پانی کی بہت زیادہ قلت ہے محکمہ آبپاشی کے پاس 13 ہزار میل کا نیٹ ورک موجود ہے،کچے واٹر کورسز کی وجہ سے کافی پانی ضائع ہوجاتا ہے، گزشتہ پانچ میں ہمیں لائننگ کے پروجیکٹس نہیں دئیے گئے ،پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے چینل کے پشتوں پر سے ٹرک ڈرائیورز غیر قانونی طور پر ریت اٹھا رہے ہیں جس سے پشتے کمزور ہوجائیں گے ،جام خان شورو نے کہا کہ آپ کے خدشات غلط ہیں،وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر آغا سراج درانی اور خرم شیر زمان کے مابین نوک جھوک بھی ہوئی ،اسپیکر نے ایک موقع پر کہا کہ آپ کے سوال مکمل ہوگئے ہیں جس پر خرم شیر زماں بولے میرا حق ہے میں تین سوال کروں، اسپیکر نے کہا کہ آپ کو بھی ایوارڈ ملنا چاہیے اور وہ ایوارڈ میں آپ کوگلے میں ڈالوں گا،ایوان کی کارروائی کے دوران مختلف ارکان کے توجہ دلاؤ نوٹس بھی زیر بحث آئےایوان نے اپنی کارروائی کے دوران سندھ شہید ریکگنیشن اینڈ کمپیریشن ترمیمی بل اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیج دیا ، بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی صبح 10 تک ملتوی کردیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید