• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ،PTI ارکان کے استعفے منظور کرنے پراسپیکر و دیگر طلب

لاہور (نیوز ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے اسپیکر کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سے7مارچ کو جواب طلب کر لیا۔پی ٹی آئی ارکان میں درخواست میں استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سےارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام معطل، استعفے منظور کرنیکا اقدام بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں اسپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر اسپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ اسپیکر کی جانب سے استعفیٰ منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کی جانب سے 43 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔ عدالت نے اسپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید