مردان (نامہ نگار) انجنیئرنگ یونیورسٹی مردان کی فنانس اینڈپلاننگ کمیٹی نے برین ڈرین الائونس ختم اور یونیورسٹی افسران کی پیٹرول کا کوٹہ کم کرنے کی سفارشات منظور کرلیں، سال 2023,24 کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے فیس اسٹرکچر کی سفارش کی فنانس اینڈ پلانگ کمیٹی نے منظوری دے دی، یونیورسٹی پریس ریلیز کے مطابق فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد خٹک کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف انجنئیرنگ اینڈ کمپوٹنگ پروفیسر ڈاکٹر عمران خان,ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر مرتضیٰ علی، محمد فیاض خان ڈپٹی سیکریٹری ایچ ای ڈی ، محمد عباس خان ڈپٹی سیکر ٹری فنانس خیبر پختونخوا ، انجنئیرسجاد احمد ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ڈاکٹر محمد عثمان نے شرکت کی جبکہ ہائیر اجوکیشن کمیشن اسلام آباد سے ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ عائشہ حنا فاروق نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر مرتضیٰ علی کی سفارشات پر غوروخوض کے بعد بنیادی سکیل پر 40 فیصد کا برین ڈرین الائونس ختم کرنے اور یونیورسٹی افسران کی گاڑیوں کے فیول کا کوٹہ کم کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ سال 2023-24 کے انڈرگریجویٹ داخلوں کے فیس سٹرکچر کی سفارش کی فنانس اینڈ پلانگ کمیٹی نے منظوری دی اجلاس میں کم سے کم اجرت 25000 خیبرپختونخوا سول سرونٹ ایکٹ 2022، اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ ریونیو بڑھانے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت اور سکول سبسڈی کم کرنے کے نکات پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور سفارشات منظور کئے گئےاجلاس کے شرکاء نے اس قسم کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اخراجات میں کمی سے یونیورسٹی ترقی کریگی اور یونیورسٹی کا بجٹ بھی خسارے سے بچ جائے گا۔