• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کیلئے کراچی اور ملتان میں ایک سو کے قریب غیرملکی کھلاڑی موجود

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لیےکراچی اور ملتان میں ایک سو کے قریب غیر ملکی کھلاڑی،سپورٹ اسٹاف،امپائرز اور براڈ کاسٹرز موجود ہیں لیکن تمام غیر ملکیوں نے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے ۔کراچی میں دھشت گردی کی واردات کے بعد غیر ملکیوں نے تمام خدشات کا خاتمہ کردیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کیمیٹنگ میں غیر ملکیوں کھلاڑیوں نے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا اور پی سی بی کی جانب سے یقین دہانی کے بعد ٹورنامنٹ میں شرکت اور مکمل تعاون کا یقین دلایا ہےپی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام ٹیموں اور پی ایس ایل سے جڑے تمام افراد کی سیکیورٹی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور سیکیورٹی میں کسی قسم کی کمی کے خدشے کے پیش نظر انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، ایسی ہی سیکیورٹی بین الاقوامی ٹیموں کو بھی دی گئی تھی جسے مہمان ٹیموں کے کھلاڑیوں اور حکام کی جانب سے سراہا بھی گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی تصدیق کی ہے کہ جمعے کے روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا پی ایس ایل اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ہم مقامی اور غیر ملکی سیکیورٹی ماہرین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو جاری رکھا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے حالات چلتے رہتے ہیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے ، پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید