• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر اور میڈی کیم گروپ آف کمپنیز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق میڈی کیم بطور (ہائی جینک پارٹنر)،اٹس آل اباؤٹ می بطور (فریگنس پارٹنر)،دی آرکیڈ اسکول بطور (ایجوکیشن پارٹنر) اور میڈی کیم ہائی پر فارمنس سینٹر +لاہو رقلندر بطور جوائنٹ ونچر کیا گیا۔ کے این اکیڈمی کراچی میں ہونے والی تقریب میں فرنچائز کے مالک عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شرکت کی۔ جبکہ میڈی کیم کی جانب سے چیئر مین میڈی کیم گروپ خلیل احمدنینی تال والا،چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان خلیل نینی تال والا، خرم نینی تال والا، منیجنگ ڈائریکٹر جنید خلیل نینی تال والا،چیف آپریٹنگ آفیسر خرم خلیل نینی تال والا و دیگر نے شرکت کی۔
اسپورٹس سے مزید