• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن ایس این جی پی ایل اور ایم ڈی کے مابین اختیارات کی جنگ

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر کے مابین اختیارات کی جنگ چھڑ گئی۔ چیئر پرسن روحی رئیس خان نے ایس این جی پی ایل بورڈ آف ڈائریکٹر آف دی کمپنی کا 600واں اجلاس بلا کر سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ بورڈ سے قرارداد منظور کرائی جس میں کہا گیا کہ مسٹر علی جے ہمدانی ایم ڈی کے اختیارات کا استعمال فی الفور فوری بند کر دیں‘ انکی جگہ پر عامر طفیل ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سینئر کو ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر کے اختیارات تفویض کئے جاتے ہیں۔ تمام ملازمین اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ یہ آفس آرڈر نمبر 2367ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کے دستخطوں سے بورڈ کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا۔ قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی آفس آرڈر نمبر 2369مجریہ 18فروری 2023ء جاری کیا ہے جس کے مطابق عبدالرئوف اعوان جی ایم ایڈمن کی ٹرانسفر کر کے جی ایم لینڈز‘ طیب فیصل جی ایم کو ٹرانسفر کر کے جی ایم لاہور ایسٹ‘ عامر لطیف جی ایم بلنگ سائوتھ کو ٹرانسفر کر کے جی ایم کمپلائنس‘ شاہد مقصود جی ایم ایچ آر کو ٹرانسفر کر کے جی ایم بلنگ سائوتھ‘ وقاص مشتاق قریشی جی ایم (ٹی اینڈ ڈی) کو ٹرانسفر کر کے جی ایم (سی ایف نارتھ)‘ شمس العارفین جی ایم (بی ڈی) کارپوریٹ کو جی ایم ایچ آر‘ عادل نثار جی ایم کمپلائنس کو ٹرانسفر کر کے اسپیشل اسسٹنٹ کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سینئر‘ مس وجیہ انور جی ایم (لینڈز) کو ٹرانسفر کر کے جی ایم ٹی اینڈ ڈی‘ ماجد حسین جی ایم (بی ڈی) ریٹیل کو ٹرانسفر کر کے جی ایم (بی ڈی)کارپوریٹ‘ شاہد ایم نثار جی ایم (لاء) کو ٹرانسفر کر کے جی ایم (بی ڈی) ریٹیل‘ شوکت حسین سید جی ایم (سٹورز) کو ٹرانسفر کر کے جی ایم (ایل پی جی/ایل این جی)‘ اشرف ندیم کوارڈنیٹر (پی بی اینڈ ایم سی) انچارج ایڈمن لگانے کے آرڈر ہو گئے ہیں۔ وہ کوآرڈنیٹر (پی بی اینڈ ایم سی) کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دینگے۔ احمد ارسلان چیف آفیسر (لاء) کو انچارج لاء بنانے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔ نئے مقرر کئے گئے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے آفس آرڈر نمبر 2368گزشتہ روز اپنے دستخطوں سے جاری کیا جس کے مطابق اعظم خان وزیر ایس جی ایم (سی ایس ایس) کو ٹرانسفر کر کے ایس جی ایم ایچ آر بنا دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید