لاہور (آئی ا ین پی ) آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت میں جرح کے دوران وعدہ معاف گواہ وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف ہوگیا۔ احتساب عدالت نمبر 5کے جج ساجد علی اعوان کے روبرو وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے وعدہ معاف گواہ کرنل(ر)عارف مجید نے شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی۔نیب کے وعدہ معاف گواہان اسرار سعید اور کرنل(ر)عارف مجید کے بیان پر وکلا کی جرح مکمل ہوگئی، وعدہ معاف گواہ اسرار سعید نے کہا کہ شہباز شریف کا اس مقدمے میں کوئی کردار نہیں ہے، اس وقت کے چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب اور دیگر نے یہ بیان لیا، اس وقت نیب کے افسران نے تحریری صورت میں مجھے صفحات دیے کہ یہ بیان عدالت میں دیں۔