راولپنڈی (ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے راولپنڈی کے ورکرز کنونشن میں پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان کو اپنی جگہ مرکزی نشست پر جگہ دیدی۔ شاہد خاقان عباسی ورکرز کنونشن میں اسٹیج پر آئے تو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی برابر نشست پر بیٹھنے لگے تو مریم نواز نے انہیں اٹھا کر اپنی نشست پر بٹھا دیا۔ مریم نواز نے اصرار کر کے شاہد خاقان عباسی کو مرکزی نشست پر جگہ دی اور خود ان کے ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئیں۔