• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بلاول

اسلام آباد، میونخ (این این آئی، اے پی پی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود، امریکی کانگریس رکن لنزے گراہم اور انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے سربراہ ڈاکٹر کمفرٹ ایرو،یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل، ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ھوئیٹفیلٹ، کوسوو کی وزیر خارجہ ڈانیکا گیرویلا شواز سے ملاقات کی جس میں مختلف امور زیر غور آئے۔ وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی جس میں فریقین نے کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے ملاقات کی جسکے دوران دونوں ر ہنماؤں نے تمام شعبہ جات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی رکن کانگریس لنزے گراھم کی سربراہی میں آئے دیگر ارکان کے وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں وفود نے عالمی اور تزویراتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ بعدازاں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میونخ میں انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے سربراہ ڈاکٹر کمفرٹ ایرو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے انسانیت کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مربوط طرز عمل اپنانے پر اتفاق کیا۔ اپنے دورے کے دور ان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو سے ملاقات کی جس دوران دونوں وزراء خارجہ نے صحت،تعلیم، تجارت اور ماحولیاتی تغیر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اہم خبریں سے مزید