پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور یونیورسٹی کے اسلامیہ کالجیٹ میں چوکیدار نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے پروفیسر کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا، واقعہ کالجیٹ سکول نزد فٹ بال گراؤند پیش آیا ہے ۔ معولی تکر ار کےبعدایک دوسرےپر ہتھیا ر تان لئے، سرپرگو لی لگنےسےپروفیسر کی موت واقع ہو گئی پولیس کے مطابق مقتول نے بھی فا ئر نگ کی ،پشاور یونیورسٹی جیسے حساس اور تعلیمی ادارے میں قتل سے خوف وہراس پھیل گیا ۔ اساتذہ و طلبہ نے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ، نگر ااں وزیر اعلیٰ اعظم نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا اورواقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہو ئے افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔ اے ایس آئی اجمل خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق مقتول بشیر احمد کے بھائی ریاض خان نے پولیس کوبیان دیا ہے کہ کےبھائی بشیر احمد پروفیسر اسلامیہ کالج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامیہ کالج کے چوکیدار ملزم شیر محمد نے گزشتہ روز آکر اس کے بھائی بشیر احمد پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مدعی نے بتایا کہ چند روز قبل پروفیسر اور چوکیدار کے درمیان بحث ومباحثہ ہوگیا تھا جس میں باقاعدہ راضی نامہ ہوا تھا مگر واقعہ سے پہلے پھرایک دوسرے کے ساتھ تکرار ہو ئی ،پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر کلاشنکوف کے متعدد خالی خول جبکہ ایک 30بورپستول اور دو کارتوس قبضہ میں لے لیں اور نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کی۔