• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ ٹرائیکا اچھی حکمرانی میں مکمل ناکام ہوگیا، سراج الحق

لاہور، سرگودھا،بھلوال (نمائندگان جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹرائیکا اچھی حکمرانی میں مکمل ناکام ہوگیا، اگر پی ٹی آئی،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کو100 سال بھی مل جائیں تویہ ملک میں کوئی بہتری اور عوام کی زندگی میں کوئی انقلاب نہیں لاسکتے کیونکہ یہ سب پارٹیاں آٹا،شوگر،گھی ،آئل ،کھاد مافیاز کی سہولت کار ہیں اورالیکشن میں یہی مافیاز جیتتے ہیں اور عوام ہار جاتے ہیں۔ پاکستان میں ایک لٹر پٹرول ایک ہزار اور آٹا 5سو روپے کلو بھی ہوجائے تب بھی پی ٹی آئی،پی پی ،پی ڈی ایم کو کوئی فرق نہیں پڑتا یہ سرمایہ داروں کے کلب ہیں۔یہ کرپٹ ٹرائیکا اچھی حکمرانی دینے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید