لاہور( این این آئی)پنجاب میں الیکشن کرانے کے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیرپر مشتمل ڈویژن بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔انٹرا کورٹ اپیل میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور گورنر پنجاب کو فریق بنایا ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،قانون کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں ،الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ کا کہنا آئین اور الیکشن ایکٹ کے خلاف ہے، لہٰذاالیکشن کی تاریخ سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار اورعدالتی فیصلے تک لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کیاجائے۔