• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلیو چین سے ادویاتی پودوں کی منافع بخش کاشت کو فروغ ممکن، مقررین

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پلانٹ فار لائف سوسائٹی اور شعبہ فلاحت کے زیر اہتمام ادویاتی پودوں کے انسانی صحت پر بہتر اثرات کے موضوع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شرکاء کو ادویاتی پودوں کی سائنسی بنیادوں پر کاشت برداشت اور بنیادی ادویات کی تیاری پر تفصیلی روشنی ڈالی،ڈاکٹر توصیف سلطان چیئرمین شعبہ ہیومن نیوٹریشن جامعہ زکریا نے تھل ایریا میں ادویاتی پودوں کی بحالی کے متعلق پروجیکٹ کے نتائج کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹر تسنیم علی نئے سمارٹ فونز اور اس کے ساتھ سمارٹ زندگی گزارنے کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ڈاکٹر جمیل انور غوری اور رانا محمد عباس نے ادویاتی پودوں کی جدید سائنسی بنیادوں پر کاشت اور انڈسٹری میں ان کے استعمال کے متعلق پروجیکٹ سے آگاہ کیا،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے زرعی یونیورسٹی ملتان میں ادویاتی پودوں کی تحقیق کے بارے میں بتایا۔سیمینار کے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بتایا کہ ویلیو چین کے ذریعے ہی ہم ادویاتی پودوں کی منافع بخش کاشت کو فروغ دے سکتے ہیں،یونیورسٹی ادویاتی پودوں کے دوسرے پروجیکٹ انڈسٹری اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر رہی ہے جس کے اچھے نتائج مل رہے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محکم حماد،ڈاکٹر مقرب علی،ڈاکٹر خرم مبین سمیت دیگر فکلٹی اور طلباء و طالبات بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید