ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں جاری صحت عامہ کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار سست روی کا شکار ہیں ، واضح رہے کہ کارڈیالوجی ہسپتال ملتان کے توسیعی منصوبے پر گزشتہ آٹھ سال سے کام جاری ہے اور تاحال یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا ہے سابق وزیر اعلی پرویز الہی کے دور میں منصوبے کی تعمیر کرنے والی فرم کو بھی مسلسل تاخیر کرنے بلیک لسٹ کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد کام کی رفتار میں تیزی آ ئی تھی ، مگر اب پھر پرانی روش اختیار کر لی گئی ہے اور کام کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے ، اسی طرح نشتر ہسپتال ٹو کے منصوبے پر بھی کام کی رفتار سست ہو چکی ہے اور مقررہ مدت میں یہ منصوبہ بھی مکمل ہوتے دکھائی نہیں دے رہا ملتان میں بننے والے مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کے منصوبے پر بھی کام سست روی کا شکار ہے اس بارے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ نگران پنجاب حکومت اس جانب بھی خصوصی توجہ سے اور صحت عامہ کے تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کروائے تاکہ شہری ان منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔