کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ، محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ، جہانزیب مری ایڈوکیٹ، سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ،ملک احمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ،عبداللہ شیرانی ایڈوکیٹ، اور اسداللہ اچکزئی ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں سیشن کورٹ کوئٹہ کے سامنے فائرنگ واقعہ شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہاکہ کوئٹہ شہر اس وقت پرائیویٹ گن مینوں کے شکنجے میں ہے جسکی وجہ سے کوئٹہ کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہیں حالانکہ بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پرائیویٹ گن مینوں کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ صوبائی حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے حکومت وقت ہائیکورٹ کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرائے کچہری اور سیشن کورٹ کے سامنے پرائیویٹ گن مینوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائیگا۔ اجلاس میں زخمی پولیس کانسٹیبل ظہور کاکڑ کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔