• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا: ڈسپوزل سٹیشنز، پمپنگ سٹیشن، جنریٹرز ٹھیک رکھنے کی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالسلام نے کہا ہے کہ واسا کے زیر انتظام تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی ورکنگ کے ساتھ ساتھ صفائی کی صورتحال کو بہتر کیا جائے، ڈسپوزل اسٹیشنز کو فری فال رکھنے اور سکریننگ چیمبرز کی باقاعدگی کے ساتھ صفائی اور پمپنگ اسٹیشنز ، جنریٹرز کو سو فیصد درست رکھا جائے، انہوں نے یہ احکامات سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن کے دورہ کے موقع پر جاری کیے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے سمیجہ آباد ڈسپوزل اسٹیشن کے پمپنگ اسٹیشنز کلکٹنگ ٹینکس، جنریٹرز روم ، سکریننگ چیمبرز کا بھی معائنہ کیا اور سکرینوں کی صفائی بروقت کروانے اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے ایل ایم کیو روڈ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے پر سیوریج نارتھ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیوریج کی سرزنش کی اور فوری طور پر شکایت کا ازالہ کرنے کا حکم دیا جبکہ جی بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے رات کے اوقات ٹیم تعینات کرنے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید