ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 28 مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں بابر علی سے ڈاکو 32 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے میں جنید علی، تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں عطا الرحمان اور یونس یعقوب، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد حمزہ اور محمد سلیم کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر لے گئے، شہزاد وسیم کو ڈاکوؤں نے27ہزار روپے، موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم کر دیا، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں حسام سے موبائل فون چھن گیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں صداقت سے ڈاکو نقدی اور موبائل فون لے گئے، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان صفی اللہ کا موبائل فون لےکر فرار جب کہ تھانہ چہلیک کے علاقے میں رشید احمد کا موبائل فون، مظفر آباد کے علاقے میں عمران، شاہ شمس کے علاقے میں شاہد، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عمر فاروق کی موٹر سائیکلیں، گلگشت کے علاقے میں شہزاد، ارشاد اور اسماعیل کے موبائل فونز ،کوتوالی کے علاقے میں قاسم کی مشین، صدر کے علاقے میں نعیم کا موبائل فون، بستی ملوک کے علاقے میں اکرم کا سامان، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں سہیل اقبال کا پمپ وغیرہ، صدر جلالپور کے علاقے میں فدا حسین کی سولر پلیٹ، مدنی کا سامان، نیو ملتان کے علاقے میں امیر حمزہ کی نقدی و موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں حسنین، فضل دین کے موبائل فونز، سیتل ماڑی کے علاقے میں سخاوت کی نقدی و سامان، لوہاری گیٹ کے علاقے میں خرم بشیر کی نقدی اور پاک گیٹ کے علاقے میں محمد زکریا کا موبائل فون چوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔