• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں اور اقلیتی آبادیوں میں خصوصی صفائی آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایسٹر کے موقع پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گرجا گھروں اور اقلیتی آبادیوں میں خصوصی صفائی آپریشن بھرپور انداز میں کیاگیا، اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عبادت گاہوں کے اطراف، داخلی و خارجی راستوں کی خصوصی صفائی کو یقینی بنایا گیا جب کہ گرجا گھروں کے احاطوں کی دھلائی، جراثیم کش سپرے اور مجموعی صفائی کا عمل مکمل کیا گیا، اقلیتی برادری کے رہائشی علاقوں میں بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور ملبہ فوری طور پر اٹھایا گیا اور اضافی صفائی عملہ تعینات کرکے گلی محلوں میں واشنگ اور کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، ایسٹر تقریبات کے پیش نظر شہر بھر میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ملتان سے مزید