ملتان ( سٹاف رپورٹر)ملتان ایئر پورٹ پر نعش وصول کرنے آنیوالے ورثاآپس میں الجھ پڑے، فریقین کو تحویل میں لیکر تحریری راضی نامہ کے بعد نعش حوالے کردی گئی،تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز SV800 سعودی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو فلائٹ میں کارگو سٹاف نے نعش کو فلائٹ سے نکال کر لواحقین کے حوالے کرنے لگے تو متوفی محمد شہزاد کے بھائی سبطین حیدر، چچا قمر الزمان اور اہلیہ نعش وصول کرنے کے معاملہ پر آپس میں الجھ پڑے اور لڑائی جھگڑا شروع کردیا، ایئر پورٹ انتظامیہ نے تمام افراد کو تحویل میں لیکر پولیس کے حوالے کیا اور پولیس نے فریقین سے تحریری راضی نامہ لکھوانے کے بعد نعش حوالے کردی، اہلخانہ متوفی کی نعش وصول کرکے اپنے آبائی گاوں خانیوال کی طرف روانہ ہوگئے۔