ملتان ( سٹاف رپورٹر) دوران ڈکیتی شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم،مزاحمت کرنے پر پسٹل کا بٹ مارکر زخمی کردیا،بستی ملوک پولیس کے مطابق محمد شوکت موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ آرا پلی کے قریب دو مسلح ملزمان نے اس سے 20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، شہری نے مزاحمت کی تو مسلح ملزمان نے پسٹل کا سر میں بٹ مار کر اسے زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے شہری کے بیان کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔