لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہروں چلائے جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کنسلٹنسی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے۔ لاہور میں ابتدائی طور پر بسوں کے 15 روٹس کی نشاند ہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے تحت اس سال پہلے مرحلے میں لاہور کے ایک اہم روٹ پر 25 سے 30 الیکٹرک بسوں کو چلایا جائے گا باقی 14 روٹس پر ماحول دوست بسوں کی سروس آئندہ سال پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں کے ساتھ شروع کیا جائے گا جس کے لیے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو چیف ایگزیکٹو افسر فائق احمد نے پرپوزل بھیجوا دی ہے۔