• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفتاب سلطان دباؤ ڈالنے والے کا نام بتائیں، شاہد خاقان

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان کو واضح طور پر بات کرنی چاہئے تھی کہ وہ عہدہ کیوں چھوڑ رہے ہیں ، وہ اچھے آدمی ہیں ، کوئی ابہام نہیں رکھنا چاہئے تھا ،اس آدمی کا نام بتائیں جس نے ان پر دباو ڈالا، ساری بات سامنے رکھیں ،ایک انٹرویو میں شاہد خاقان نے کہا کہ نیب کے کیسز سے متعلق ماضی میں عمران خان کہتے تھے کہ یہ وہ خود کروارہے ہیں، اس وقت جو نیب کے چیئرمین تھے وہ کہتے ہیں کہ میں نے کچھ نہیں کیا سب کچھ زبردستی کروایا جاتا تھا،عمران کو اب یہ یاد آگیا کہ یہ میں نہیں کررہا تھا باجوہ کرواہا تھا ، جو سرکس وہاں لگی ہوئی تھی وہ یہاں نہیں لگنی چاہئے، آفتاب سلطان اس کی وضاحت کردیں تو بہتر ہوگا ، وہ 7ماہ اپنے عہدے پر رہے ہیں ، میرا ان سے ہمیشہ شکوہ رہے گا کہ انہوں نے ان غریب لوگوں کے مقدمات واپس نہیں لئے جو سالہا سال سےعدالتوں میں پھر رہے ہیں ، سیاستدانوں کو ایک طرف رکھیں لیکن جو دیگر لوگ 8،8اور 10،10سال سے نیب کے مقدمات بھگت رہے ہیں مگر کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ۔
اہم خبریں سے مزید