• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ جمع کرادیا

لاہور (نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈلاہورہائی کورٹ میں جمع کرادیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے منگل کے روز 1947ء سے اب تک توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سیل شدہ ریکارڈ کو ابھی نہیں کھول رہے، ادارے کے سربراہ کا بیان حلفی نہیں آیا، عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ کو کل طلب کرلیا۔ دوران سماعت وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ پیش کردیا۔ توشہ خانہ کا سیل شدہ ریکارڈ سیکشن افسر نے عدالت میں پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید