• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز، جرنیل ،بیوروکریسی سیاست میں مداخلت نہ کریں، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے ایوان صدر اور الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے بے خبر ہیں تو افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ آئینی ادارے بھی آپس میں دست وگریبان، عوام کا ان پر اعتماد ختم ہوگیا۔نیب کے سربراہ کے استعفیٰ نے بہت سے سوالات پیدا کردیے،پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مرضی کا احتساب چاہتی ہیں،اگر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں نیب کو استعمال کیا گیا تواب بھی یہی ہورہا ہے۔جماعت اسلامی چاہتی ہے ججز، جرنیل اور بیوروکریسی سیاست میں مداخلت نہ کریں، تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہیں گے تو قوم پر احسان ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمر گرہ لوئر دیر میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے کہا ہے کہ اداروں کی سیاست میں مداخلت جاری رہی تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ ملک کا موجود سسٹم مظلوم نہیں ظالم کا ساتھ دیتا ہے،طبقاتی اور ظلم کا نظام جاری رہا تو پاکستان خدانخواستہ لیبیا، شام، عراق یا سری لنکا جیسی صورتحال کا شکار ہوسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید