• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا کام یکم مارچ سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اورچائنیز کمپنی کے درمیان معاہدہ ،سکھر میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا کام یکم مارچ سے شروع ہوگا آغاز روہڑی زون سے کیا جائے گا معاہدے پر دستخط کے سلسلے میں اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹرایس ایس ڈبلیو ایم بی امتیاز علی شاہ،چائنیز کمپنی کے عہدیداران شیا شیاؤلن، چانگ فنگ، سیکریٹری بورڈ نسیم الدین، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانس ڈاڈلو ظہرانی، ڈائریکٹر ایم اینڈ ای صابر شاہ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے مطابق سکھر میں چار زونز ہیں میونسپل کمیٹی روہڑی، اولڈ سکھر، نیو سکھر اور تعلقہ II جہاں تقریباً 401ٹن کچرا روزانہ پیدا ہوتا ہے ان علاقوں میں صفائی کیلئے چائنیز کمپنی ٹوٹل120عدد مشینری استعمال کرتے ہوئے علاقوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنائے گی۔ مشینری میں کمپیکٹرز، منی ٹیپر، مکینیکل سوئیپرز وغیرہ شامل ہیں جبکہ صفائی کے لئے عملہ کی تعداد493 رکھی گئی ہے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کاآغاز مقررہ وقت پر روہڑی زون سے کیا جا ئے گا اور کارکردگی کا معیار بین الاقوامی طرز پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہماری ترجیح ہے اور اس کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید