• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل بھرو تحریک شروع، شاہ محمود، اسد عمر و دیگر نے گرفتاری دیدی

لاہور (ایجنسیاں)تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے آغاز پر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت کئی رہنماوں نے گرفتاری دے دی۔کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔لاہور میںسی سی پی او آفس پر پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکن خود قیدیوں کی گاڑی میں سوار ہوگئے ۔گرفتاری دینے والوں میں عمر سرفراز چیمہ، اعظم سواتی اور دیگر شامل ہیں۔پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان پولیس گاڑیوں میں بیٹھ کر تصاویر بنوانے کے بعد گھروں کو واپس روانہ ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں سمیت 80 کے قریب افراد نے گرفتاری دی ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کی حتمی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائےگا، تمام افراد کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور گرفتاری دینے والے تمام پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سول لائنز پولیس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید